سانحہ تیز گام، آلات اور برقت ریسیکیو نہ ہونے سے اموات میں اضافہ ہوا، تبسم جعفری

138

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) الخدمت فائونڈیشن سندھ کے دفتر میں سانحہ تیزگام ایکسپریس میں شہید ہونے والے افراد کے لیے تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں متوفین کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی لیے جلد صحت یابی کی دعا کی گئی۔ اس موقع پر صدر الخدمت سندھ ڈاکٹر سید تبسم جعفری نے کہا کہ سانحہ تیز گام ایک المناک واقعہ ہے جس میں کثیر تعداد میں معصوم افراد جاں بحق ہوئے۔آگ بجھانے والے آلات اور برقت ریسکیو نہ ہونے کی وجہ سے اموات میں اضافہ ہوا۔ علاوہ ازیں حادثے میں میرپور خاص سے تعلق رکھنے والے 16 افراد کے لواحقین سے الخدمت کی مقامی ٹیم نے تعزیت کا اظہار کیا اور نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔