سکرنڈ شوگر ملز یونین کے عہدیداران کو ملازمتوں پر بحال کیا جائے، دودو خان

30

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) سکرنڈ شوگر ملز سی بی اے یونین کے عہدیداران کو ملازمتوں پر بحال کرکے مہران شوگر ملز ٹنڈوالہٰیار کی انتظامیہ سی بی اے نمائندوں اور مزدوروں کیخلاف انتقامی کارروائی بند کی جائیں۔ یہ بات سندھ شوگر ملز ورکرز فیڈریشن کے صدر دودو خان منگریو اور کامریڈ اقبال نے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ سکھر ریجن میں لیبر کورٹ نمبر 7 میں پرائزیڈنگ آفیسر نہ ہونے کے باعث مزدوروں کی بحالی، بقایا جات اور دیگر معاملات پر دائر مقدمات زیر التوا ہیں، جس کے باعث سیکڑوں مزدور پریشان ہیں، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ داد رسی کریں۔