انگلینڈ کا فاتحانہ آغاز،نیوزی لینڈ کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 7وکٹوں سے شکست

133

کرائسٹ چرچ(جسارت نیوز) انگلینڈ نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی، کیویز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 153 رنز بناکر انگلینڈ کو میچ میں کامیابی کے لیے 154 رنز کا ہدف دیا جو بعد میں جیمز ونس کی نصف سنچری کی بدولت انگلینڈ ٹیم نے 18.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ جیمز ونس سات چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 59 رنز بناکر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ کیوی بولر مچل سینٹنر نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جمعہ کو کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ ٹیم کے کپتان آئن مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو بعد میں درست ثابت ہوا، کیویز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 153 رنز بناکر انگلینڈ کو میچ میں کامیابی کے لئے 154 رنز کا ہدف دیا، راس ٹیلر 44، ٹم سیفرٹ 32 اور کولن منرو نے 21 رنز بنائے، ڈیرل مچل نے ناقابل شکست 30 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی طرف سے کرس جارڈن نے دو جبکہ ثام کیورین عادل رشید اور پیٹ برائون نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ جواب میں انگلینڈ کی ٹیم نے جیمز ونس کی نصف سنچری اور کپتان آئن مورگن کے ناقابل شکست 34 رنز کی بدولت مطلوبہ ہدف 18.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ جیمز ونس 59، جونی بائرسٹو 35 اور کپتان آئن مورگن ناقابل شکست 34 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ انگلینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کر کے کیویز کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔ کیویز کی طرف سے مچل سینٹنر نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ انگلینڈ کے جیمز ونس میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔