بینظیر قتل کیس: پرویزمشرف کی تمام جائیداد واکاؤنٹس ضبط کرنے کا حکم

178

راولپنڈی (آن لائن) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نمبر ایک کے جج شوکت کمال ڈار نے سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس میں نامزد سابق صدر پرویز مشرف کی مسلسل عدم حاضری پر ان کی تمام منقولہ و غیر منقولہ جائیداد ، گاڑیاں اور بینک اکائونٹس بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم دے دیا ہے 23 اپریل 2011ء کوبرطانوی حکومت کی طرف سے بے نظیر قتل کیس میںمرکزی ملزم کے طور پر نامزدسابق صدر پرویز مشرف کی پاکستان حوالگی کے لیے باقاعدہ انکار کے بعدایف آئی اے کی درخواست پر30مئی2011 کوانسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر3کے جج رانا نثار احمدنے پرویز مشرف کے خلاف ضابطہ فوجداری کی دفعہ 87،88کے تحت کارروائی کرتے ہوئے انہیں باضابطہ طور پر اشتہاری قرار دیا تھا اور 11 جون 2011ء کواسی عدالت نے پرویز مشرف کوباضابطہ طور پر اشتہاری قرار دینے کے بعد ان کے دائمی وارنٹ جاری کرکے انکی تمام منقولہ و غیر منقولہ جائیداد کی تفصیلات بھی طلب کی تھیںاس کیس کا حتمی چالان اگست2013کو عدالت میں پیش کیا گیا ایف آئی اے کو تحقیقات سونپنے اور اس دوران اسکاٹ لینڈ یارڈ کے دورہ پاکستان اور سانحہ لیاقت باغ کی تحقیقات کے بعد عدالت میں داخل کی گئی رپورٹ میں سابق صدر پرویز مشرف کو بھی ملزم نامزد کیا گیاتھا۔ انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نمبرایککے جج اصغر خان نے 31 اگست کوبے نظیر بھٹواور پیپلز پارٹی کے23کارکنان کے قتل کیس میں نامزدسابق سی پی او راولپنڈی سعود عزیز اور سابق ایس پی راول ڈویژن خرم شہزاد کو جرم ثابت ہونے پر 2الگ الگ دفعات میں مجموعی طور پر 17،17سال قیداور5لاکھ روپے فی کس جرمانے کی سزا سنائی تھی جبکہ مقدمہ میں نامزد پہلے سے گرفتار 5 ملزمان محمد رفاقت ،حسنین گل ،شیر زمان ،رشید احمد اور اعتزاز شاہ کو عدم ثبوت کی بنا پر مقدمہ سے بری کر دیا تھا اور پرویز مشرف کو عدالت سے روپوشی اور دانستہ عدم حاضری پر اشتہاری قرار دیتے ہوئے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے اور ان کی حد تک کیس کی سماعت ان کی گرفتاری سے مشروط کی تھی ایف آئی اے نے پرویز مشرف کی عد م موجودگی میں ملزم کے بینک اکاؤنٹس اور پراپرٹی ضبطگی کی درخواست دے رکھی تھی گزشتہ روز درخواست کی سماعت کے موقع پر آزادی مارچ کے باعث سپیشل پبلک پراسیکوٹر خواجہ امتیازاحمد عدالت پیش نہ ہوسکے، عدالت نے درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف کے نام پر موجود منقولہ و غیر منقولہ تمام جائیداد ،بینک اکاؤنٹس اور نام پر موجود وہیکلز بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم دے دیاہے ۔