پاکستان اسٹاک میں تیزی:48.71فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ

143

کرا چی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کوبھی اتارچڑھائو کے بعد تیزی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس کی34300کی نفسیاتی حدبحال ہوگئی،تیزی کے نتیجے میںسرمایہ کاری مالیت میں مزید8 ارب36کروڑ روپے سے زائدکااضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت14.59فیصدکم جبکہ48.71 فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔سیاسی افق پر بے یقینی کی کیفیت اور فروخت کے دبائو کے باعث کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 34108پوائنٹس کی نچلی سطح پر ریکارڈ کیاگیاتاہم اسٹاک مارکیٹ میں لسٹڈ کمپنوں کے اچھے مالیاتی نتائج کے باعث حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہائوس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے سیمنٹ بینکنگ، ٹیلی کام،توانائی اوردیگرمنافع بخش سیکٹرکی پرکشش سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پرخریداری کی گئی، جس کے نتیجے میں مندی کے اثرات زائل ہاور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس کی34490پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی دیکھا گیاتاہم اپوزیشن جماعتوں کے لانگ مارچ کے سرمایہ کار گروپوں نے نئی سرمایہ کاری سے گریز کیا، جس کے نتیجے میںکے ایس ای100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ تاہم اتارچڑھائوکاسلسلہ سارا دن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای 100 انڈیکس 173.93پوائنٹس اضافے سے 34377.61 پوائنٹس پر بندہوا۔جمعہ کومجموعی طور پر 349کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے 170کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ، 142 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ37کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 8 ارب 36 کروڑ 25لاکھ33ہزار769روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 66 کھرب 98 ارب 40 کروڑ 70 لاکھ 38 ہزار855روپے ہوگئی۔