ترکی سے کوئی عداوت نہیں، دشمنی ایردوان سے ہے، شامی صدر

252

دمشق: شام کے صدر بشار الاسد نے گزشتہ روز سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ترکی سے کوئی عداوت نہیں، ہماری دشمنی صرف صدر طیب ایردوان اور ان کے ٹولے سے ہے۔

شامی صدر بشار الاسد نے شمالی مشرقی علاقوں میں ترکی اور روس کے درمیان طے پائے معاہدے کو عارضی قرا ر دیتے ہوئے کہا کہ ایک اچھا معاہدہ ہے جس کے دور روس مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ معاہدہ ایک مثبت قدم ہے لیکن اس سے سب کچھ حاصل نہیں ہوتا، یہ صرف نقصان کو کم کرتا ہے۔

بشار الاسد کا کہنا تھا کہ معاہدے کے نتیجے میں شمال مشرقی شام میں جلد ہی حکومت کی عمل داری کی بحالی کی راہ ہموار ہوگی۔

کُردوں کے ساتھ تعلقات کے معاملے پر بشاالاسد نے وضاحت کی کہ ان میں سے بیشتر ہمیشہ شامی حکومت کے ساتھ رہے ہیں۔