امریکہ کی ایران پر نئی پابندیاں عائد

284

واشنگٹن: امریکا نے تہران حکومت پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

غیرملکی خبر رسا ں ادارے کے مطابق امریکی  خصوصی مندوب برائں ہک نے جمعرات کو روز اپنے اپنے ایک انٹر ویو میں کہا ہے کہ امریکہ  ایران کے تعمیراتی شعبے  کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان  کرتا ہے جبکہ  تعمیراتی شعبے   میں  چار  ایسے ادارے بھی موجود ہے  جن کو ایران اپنے جوہری  صلاحیتوں کے پروگرام میں استعمال کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  امریکہ کی جانب سے اس وقت تک تہران  پر  پابندی عائد رہے گی جب تک ایران امریکہ سے نئے جوہری معاہدے پر امریکہ سے  گفت و شنید کو قبل نہیں کرتا۔ان کا کہنا تھا امریکہ کی طرف سے پابندی لگانے کا مقصد  خطے میں عدم استحکام کو قائم رکھنا ہے۔

امریکی مندوب کا کہنا تھا کہ ایران پر لگی پابندیوں کی باعث ایران کو تیل کے شعبے میں کافی حد تک نقصان آٹھیا ہے۔ایک عدادوشمار کے مطابق ایرانی تیل کی فروخت  25 لاکھ بیرل سے کم ہو کر ایک لاکھ 20 ہزار بیرل پر آپہنچی ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ پابندیوں کے نتیجے میں ایران کی حکومت کو بدترین معاشی بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔