نیب جلد قومی خزانے میں 900 ارب جمع کرائے گا، چئیرمین نیب

325

سکھر: قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جسٹس جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب جلد سے جلد 900 ارب کی ریکوری کرکےقومی خزانے میں جمع کرائےگا۔

سکھر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین نیب نےکہا کہ ہم نے 2 سال کےعرصے میں 600 سےزائد ریفرنس فائل کیے ہیں ۔نیب کی بھرپور کوشش ہے کہ قومی خزانے سے لوٹے ہوئے 900 ارب جلد سے جلد ریکور کرکے  ملکی خزانے میں جمع کرائے جائیں۔

جاوید اقبال کا مزید کہنا  تھا کہ نیب پر متعدد بار الزام لگایا جاتاہے کے نیب کا احتساب نہیں کیا جاتا،نیب  کیسز کو طول دیتا ہے اور کیس کو منطقی انجام تک نہیں پہنچاتا ہے۔الزام لگانے والوں کو اس بات کو سمجھنا ہوگا کہ نیب میں بھی احتساب کا عمل ہوتا ہے جس کیلئے عدالتیں موجود ہیں ۔

چئیر مین نیب نے کہا کہ نیب ایک آزاد ادارہ ہے ،اس کا کام حکومت کو استحکام سے دو چار کرنا نہیں ہے جب حکومت اور ریاست علیحدہ علیحدہ ادارے ہیں ۔نیب ہر دور میں اس بات پر زور دیتا ہے کہ جج صاحبان کی تعداد کم ہے اسے بڑھانا ہوگا،ججز  کی تعدادبڑاھنےسے ہی ریفرنسز کافیصلہ جلد سے جلد ہوگا اور900ارب ملکی خزانےمیں جمع ہوسکیں گے۔