آزادی مارچ نےاسلام آباد کے اسکول بند کرادئیے

331

اسلام آباد: پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے آزادی مارچ کے پیش نظر کل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تمام نجی اسکولز بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری کا کہنا ہے کہ دھرنے کے باعث کسی بھی ناخوشگوار واقع کے پیش نظر کل بروز جمعرات اسلام آباد کے تمام نجی اسکولز بند رکھے جائیں گے۔

سیکریٹری پرائیویٹ اسکولزایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ بچوں کی سیکیورٹی ہم سب کی بنیادی ذمہ داری ہے اس لیے دھرنےکی وجہ سے بچوں کی سیفٹی کی خاطر اسکول میں چھٹی کافیصلہ کیا گیا۔ پرسوں یعنی جمعہ کے روز اسکولزکھولنے کا فیصلہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کل شام تک کیا جائے گا۔

دوسری جانب آئی جی اسلام آبادنے آزادی مارچ کے حوالے سے مختص جگہ کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیا اور آزادی مارچ ریلی کے منتظمین سےملاقات کی اور فول پروف سیکیورٹی مہیا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔