بھارتی ریاست منی پور نے’بھارت ‘سے علیحدگی کا اعلان کردیا

893

لندن: بھارتی ریاست منی پور نے’بھارت ‘سےعلیحدگی کا اعلان کردیا۔

لندن میںمہاراجہ آف منی پور کے نمائندوں نے لندن میں بھارت سے آزادی کا اعلان کرتے ہوئے منی پور ریاست کونسل کا اعلان کیا۔

وزراء نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا منی پور پر تسلط غیر قانونی ہے جسے ہم مسترد کرتے ہیں ،جلاوطن حکومت سینٹرل لندن میں ہوگی۔

پریس کانفرنس کے دوران منی پور کے مہاراجہ کی دستخط شدہ دستاویز بھی دکھائیں جس میں انہیں منی پور کا مسئلہ حل کرنے کا اختیار دیا گیا تھا۔

منی پور کونسل کے نمائندوں نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ ان کی جلا وطن حکومت کو تسلیم کیا جائے۔ 1949 میں بھارت نے منی پور پر غاصبانہ قبضہ کرلیا تھا جس کے بعد سے وہاں آزادی کی تحریک جاری ہے۔

واضح رہے کہ 5 اگست کو بھارت کی جانب سے کشمیر کی جداگانہ شناخت ختم کرنے پر بھارت میں جبری طور پر شامل کی گئی ریاستوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی جن میں ایک منی پور کی ریاست بھی شامل ہے جسے بھارتی حکومت نے 1949 میں اپنی قسمت کا فیصلہ خود کرنے کا اختیار دیا تھا تاہم اب کشمیر کے معاملے پر بھارتی نیت واضح ہونے پر ریاست منی پور کی جانب سے آزادی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل رواں سال اپریل میں بھارت کی ایک اور بڑی ریاست ناگا لینڈ نے بھی علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے اپنا الگ وفاقی دارالحکومت بنالیا اور قومی ترانہ بھی جاری کیا تھا ۔

بھارت کی جانب سے 1947 میں زبردستی ناگا لینڈ پر قبضہ کیا گیا تھا جس میں بھارتی فوجیوں کی جانب سے ہزاروں خواتین کی عصمت دری بھی کی گئی تھی۔