صحت مند معاشرے کیلیے کھیلوں کا فروغ ناگزیر ہے،آصف موسیٰ

455
موسیٰ فائونڈیشن کے چیئرمین آصف موسیٰ فاتح ٹیم کے کپتان کو ٹرافی دے رہے ہیں
موسیٰ فائونڈیشن کے چیئرمین آصف موسیٰ فاتح ٹیم کے کپتان کو ٹرافی دے رہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)زیڈاین ایس ایس جی اسکول رشیدہ آباد بلدیہ ٹائون میں منعقدہ آل گورنمنٹ اسکولز اسپورٹس ڈے کے سلسلے کھیلوں کے مختلف مقابلے منعقد ہوئے ۔ تقریب کے مہمان خصوصی موسیٰ فائونڈیشن کے چیئرمین آصف موسیٰ نے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دے کر ہی نوجوان نسل کو برائی کے راستے پر چلنے سے روکا جاسکتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ جہاں گرائونڈ آباد ہوتے ہیں وہاں پر اسپتال ویران ہوتے ہیں ۔اس لیے ہمیں کھیلوں کے فروغ میں ہرممکن تعاون کرنا چاہیے ۔ تقریب کے اختتام پر چیئرمین موسیٰ فائونڈیشن کو اسکول پرنسپل کی جانب سے سوینئر پیش کیاگیا،جب کہ مہمان خصوصی نے آخر میں فاتح ٹیموں اوررنراپ ٹیموں میں انعامات بھی تقسیم کیے ۔
کراچی : زیڈ این ایس ایس جی اسکول میں آل گورنمنٹ اسکولز اسپورٹس ڈے کے