جعلی حکومت اسلام آباد پہنچنے سے قبل استعفا دے کر گھر چلی جائے ، مولانا فضل الرحمٰن

951
جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ملتان میں آزادی مارچ کے شرکا سے خطاب کررہے ہیں
جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ملتان میں آزادی مارچ کے شرکا سے خطاب کررہے ہیں

 

لاہور (نمائندہ جسارت) کراچی سے اسلام آباد کے لیے رواں دواں آزادی مار چ کا ملتان پہنچنے پر استقبال کیا گیا مختصر قیام کے بعد قا فلہ جب لاہور کی جانب روانہ ہو نے لگا تو قا فلہ سے مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید ہاشمی ‘میاں لطیف ‘ پی پی پی کے علی حیدر گیلانی ‘ جے یو آ ئی کے مولانامحمد امجد خان ‘ اے این پی کے اصغر خان اچکزئی‘ مولانا راشد محمود سومرو و دیگرنے مختصر خطا ب کیا۔ شر کاء قا فلہ سے خطا ب کر تے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ مو لانا فضل الرحمن نے کہاکہ حکومت ہمارے اسلام آباد پہنچنے سے پہلے استعفا دے کر گھر چلی جائے ، عمران خان کی پا لیسیو ں سے آ ج ہر پاکستانی تنگ آ چکا ہے ، بے روز گار ی کے خا تمے کا نعرے لگا کر عمرانی حکومت نے غر یب آ دمی کو خو د کشیا ں کرنے پر مجبورکر دیا ہے، آ ج پاکستان کا ہر طبقہ موجودہ نااہل حکمرانوں کیخلاف سڑکو ں پر آ چکا ہے، کشمیر کا سودا کرنے والی حکومت کو تار یخ کبھی نہیں بھو ل سکے گی۔انہو ں نے کہاکہ ہمیں کہا جا رہا کہ ایل او سی پر کشید گی ہے اور آ پ کا احتجاج کشمیر کا ز کو نقصان پہنچا
رہا ہے ،ہم حکمرانو ں سے پوچھتے ہیںکہ ایک طر ف ایل او سی پر کشید گی ہے دو سر ی طر ف آپ بھار ت سے دوستی کے لیے کر تار پور معا ہدہ کس کے کہنے پر کررہے ہیں اس منا فقانہ پا لیسی سے آپ کی حب الو طنی مشکو ک ہو چکی ہے، مو دی جب الیکشن لڑ رہا تھا تو عمران خان نے کہاکہ ہم چاہتے مو دی انڈیا میں جیت جائے وہ مسئلہ کشمیرکوحل کر دے گا یہ ساری با تیں ریکار ڈ پر موجود ہیں پھر مو دی انڈیا الیکشن جیتا اور اس نے کشمیر پر قبضہ کرلیا، اقوا م متحدہ میں تقر یر کے کیا نتائج برآ مد ہو ئے؟۔ انہو ں نے کہاکہ اسلام آباد میں داخل ہو نے سے ہمارے کارکنو ں کوروکا گیا تو تمام حالات کی ذمے داری حکومت پرہوگی ہمارا پرامن احتجاج سلیکٹڈ حکومت کیخلا ف ہے ۔ مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید ہا شمی نے اس مو قع پر گفتگو کر تے ہو ئے کہاکہ ہم مو لانا کے مارچ کی پھر پور حما یت کر تے ہیں نماز ی بھی مو جو د ہیں اورامام بھی مو جو د ہے اس پی ٹی آئی حکومت کے خا تمے کے لیے دعا پر تقر یب ختم ہو کر یہ قا فلہ اسلام آباد کی جا نب رواں دواں ہو جائے گا، ملک کو تباہ کرنے میں پی ٹی آ ئی حکومت نے ایک سا ل میں کو ئی کسر نہیں چھو ڑی مہنگا ئی بے روز گار ی مو جو دہ حکومت کے تحفے ہیں۔
فضل الرحمن