نقطہ نظر

126

نئی حکومت اورمہنگائی کا طوفان
عمران خان نے جب اپنی انتخابی مہم کاآغاز کیاتو تبدیلی کے نعروں سے پورا ملک گونج رہا تھا اوراس ملک کے عوام یہ سمجھ رہے تھے کہ اب ملک کی تقدیر بدل جائے گی۔ عوام نے بہت جوش اور ولولے سے ان پارٹی کو ووٹ دیے اور ساری امیدیں ان کی حکومت سے وابسطہ کر لیں، لیکن ایک سال سے زیادہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود ملک کے اندر کہیں کوئی تبدیلی نظر نہ آئی بلکہ مہنگائی کا ایک طوفان ہے۔ جس نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی اشیاء خورو نوش عام آدمی کی دسترس سے دور ہوگئیں، پورا ملک مہنگائی کی زد میں ہے۔ اس کے علاوہ کراچی کا حال دیکھ کر لگتا ہی نہیں ہے کہ یہ انسانوں کے رہنے کی جگہ ہے۔ مچھروں کی یلغار سے کراچی کے عوام بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ کیا کوئی اس ملک کا پرسان حال نہیں۔ خدار عوام سے کیے ہوئے وعدوں کو پورا کیجیے ورنہ کل اللہ کی عدالت میں جواب دینے کے لیے تیار رہیں۔
زاہدہ لیاقت، ناظم آباد