جامعہ ہمدرد،کلیہ دوا سازی کے زیر انتظام سہ روزہ بین الاقوامی کانفرنس

402
\جامعہ ہمدرد:دواسازی سے متعلق کانفرنس میں سعدیہ راشد کاپروفیسر ہشام السعیدی کے ساتھ گروپ فوٹو
جامعہ ہمدرد:دواسازی سے متعلق کانفرنس میں سعدیہ راشد کاپروفیسر ہشام السعیدی کے ساتھ گروپ فوٹو

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کلیہ دواسازی، جامعہ ہمدرد نے بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم اور سائنسی و تکنیکی مرکز معلومات پاکستان (پاسٹک) کے تعاون سے جامعہ ہمدرد کے مرکزی کیمپس میں ” علوم دواسازی کا تحقیقی نقطہ نظر ۔ صنعتوں میں بنتی ہوئی نئی مثالیں اور تعلیمی تعاون ” کے موضوع پر پہلی3 روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ پاکستان اور دنیا کے دوسرے ممالک کی معتبر اور مستند جامعات سے شرکت کرنے والے جن مہمانوں نے تقریب کے وقار میں اضافہ کیا ان میں ڈاکٹر راجر فلپ (ہالینڈ) پروفیسر ہشام السعیدی (سویڈن) قومی جامعات اورصنعت دواسازی کے معززین شامل تھے۔ صدر ہمدرد سعدیہ راشد نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہید حکیم محمد سعید صاحب کے مشن کے مطابق جامعہ ہمدرد اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے سہولت فراہم کرتی رہے گی، خصوصاً صحت، طب مشرقی اور ادویہ سازی کے علوم میں ۔ اس کانفرنس کا موضوع جامعہ کی اسی حوالے سے کی جانیوالی مستقل کاوشوں کا مظہر ہے۔ کثیر الجہتی پلیٹ فارم سے باہمی تعاون کے ساتھ تحقیق کی ضرورت کو اجاگر کرنے پر کانفرنس کے منتظمین کو مبارک باد دی۔ شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر سید شبیب الحسن اور رئیس کلیہ دواسازی ڈاکٹر اظہر حسین نے بھی کانفرنس کے موضوع کے حوالے سے تقریب سے خطاب کیا۔ شریک رئیس علوم دواسازی ڈاکٹر شمیم اختر نے تحقیق کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے قومی اور بین الاقوامی تعاون سے تعلیمی نصاب جدید بنانے کی اہمیت اجاگر کی۔ سویڈن سے آئے ہوئے مہمان ہشام السعیدی نے اسلامی طریقہ طب کے فروغ پر زور دیا۔ ڈاکٹر محمد نے ذیابیطس کے علاج کے حوالے سے اپنے تجربات سے شرکاکو آگاہ کیا۔کانفرنس کے دوسرے روز ڈاکٹر عدنان رضوی ، طاہر احمد، سیدکلب حسن رضوی ، ڈاکٹر فخشینہ انجم نے پینل کی صورت میں حاضرین کو انتہائی اہم معلومات فراہم کیں اور ایم فل اور ڈاکٹریٹ کے طلبہ نے اپنی تحقیق کے حوالے سے معلومات پر مبنی زبانی نتائج پیش کیے۔ تیسرے اور آخری روز ڈاکٹر راجر رفلپ نے اجلاسسے صدارتیخطاب کیا۔ بعد ازا ں ڈاکٹر عبداللطیف، ڈاکٹر ندیم ، ڈاکٹر عبداللہ دایو، ڈاکٹر جبرن یوسف، ڈاکٹر ہما شریف،ڈاکٹر عمایمہ مزّمل ، ڈاکٹر ریاض الحق اور ڈاکٹر سنبل شمیم نے مختلف پینل کے مباحث میں حصہ لیا۔