بھارتی ٹیم پر دہشت گردی کا خطرہ منڈلانے لگا

440

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کو کپتان ویرات کوہلی کیساتھ دہشت گردی کا نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی۔

بھارت اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی( این آئی اے)  کو ایک خط ملا ہے جو ایک غیرمعروف دہشت گرد تنظیم کے جانب سے جاری کیا گیا ہے ۔جس موقف  اپنایا گیا ہے کہ بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو خاص طور پر جبکہ پوری ٹیم کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی گئی ہے۔خط کے بعد دہلی پولیس نے بھارتی کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا ہے۔

دھمکی آمیز خط میں بھارتی وزیر اعظم  نریندرا مودی،صدر رام ناتھ کووند، وزیرداخلہ امیت شاہ، بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما لال کرشنا اڈوانی، بی جے پی کے صدر جے پی ناڈا اور آر ایس ایس کے چیف موہن بھاگوت کو نشانہ بنانے کی بھی دھمکی دی گئی ہے۔

نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی( این آئی اے)کی جانب سے اس خط کی ایک کاپی بی سی سی آئی کو بھی ارسال کردی گئی ہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے نام خط آل انڈیا لشکر نامی تنظیم کی طرف سے بھیجا گیا ہے،جس کے بعد بھارتی ٹیم کی سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز اتوار کے روز سے شروع ہورہی ہے۔

یاد رہے کہ بھارت اور بنگلہ دیشن کے درمیان سیزیز کا پہلا میچ ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان 2 ٹیسٹ سیریز بھی کھیلی جائیں گی۔