آزادی مارچ: پشاور ہائیکورٹ نے سڑکیں بند نہ کرنے کا حکم دیدیا

501

پشاور ہائیکورٹ نے آزادی مارچ کے لیے شاہرائیں بند نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے حکومت کو سڑکوں پر کنٹینرز لگانے سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں آزادی مارچ کے قافلوں کو روکنے کے لیے سڑکوں کی بندش کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی تو چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل آفس کانمائندہ پیش نہ ہونےپر سختی برہمی کا اظہار کیا۔

عدالت نے درخواست گزار کاموقف سننے کے بعد شاہراؤں کو بند نہ کرنے کے احکامات جاری کردیے۔عدالتی حکم میں کہا گیاہے کہ صوبائی حکومت اٹک تک کوئی روڈکنٹینرلگاکربندنہ کرے۔عدالت نے ہدایت جاری کی کہ آزادی مارچ کے شرکاء بھی پرامن رہیں۔

درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ حکومت نے مولانا فضل الرحمان کی تقاریر ٹی وی چینلز پر نشر کرنے پر پابندی لگا رکھی ہے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ٹی وی چینلز پر جتنا وقت حکومت کودیا جاتا ہے اتناہی اپوزیشن کوبھی دیا جائے۔

چیف جسٹس نے یہ بھی کہا کہ خبروں میں سناہے حکومت اور اپوزیشن میں کوئی معاہدہ طے پایاہے۔