عاشق حسین چیف آف دی نیول اسٹاف ایمچیوگالف چیمپئن بن گئے

173
چیف آف دی نیول اسٹاف چیمپئن شپ کے فاتح کھلاڑیوں کا مہمانِ خصوصی وائس ایڈمرل اطہر مختار کے ساتھ گروپ، چھوٹی تصویر میں عاشق حسین ونر ٹرافی لیتے ہوئے
چیف آف دی نیول اسٹاف چیمپئن شپ کے فاتح کھلاڑیوں کا مہمانِ خصوصی وائس ایڈمرل اطہر مختار کے ساتھ گروپ، چھوٹی تصویر میں عاشق حسین ونر ٹرافی لیتے ہوئے

لاہور (جسارت نیوز) عاشق حسین نے 9ویں چیف آف دی نیول اسٹاف ایمچیور گالف چیمپئن شپ جیت لی۔ 9ویں چیف آف دی نیول اسٹاف ایمیچیور گالف چیمپئن شپ 2019 کی اختتامی اور تقسیم انعامات کی تقریب ڈیفنس رایا گالف اینڈ کنٹری کلب لاہور میں منعقد ہوئی۔ چیف آف اسٹاف (پرسنل)، وائس ایڈمرل اطہر مختار نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے گالفرز میں انعامات تقسیم کئے۔3 روزہ گالف چیمپئن شپ میں ملک سے تقریبا ً 300گالفرز نے ایمچور، سینئر ایمچورز اور لیڈیز کٹیگریز کے مقابلوں میں شرکت کی۔ مہمان خصوصی نے نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے گالفرز کو مبارکباد دیتے ہوئے چیمپئن شپ کے دوران تمام شرکاء کی طرف سے پیش کئے جانے والے اعلیٰ معیار کے کھیل کو سراہا۔ ملتان گالف کلب کے گالفرز عاشق حسین نے 9ویں چیف آف دی نیول اسٹاف ایمچیورگالف چیمپئن شپ اپنے نام کی۔ چیمپئن شپ کے دوران انویٹیشنل نیٹ کیٹیگری میچ کا انعقاد بھی ہوا جس میں پاک بحریہ کے ریئر ایڈمرل زاہد الیاس نے پہلی، تیمور عباسی نے دوسری اور یاسر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ قبل ازیں چیمپئن شپ کے منتظم اور اسٹیشن کمانڈر (نیوی) لاہور ،کموڈورمحمد نعمت اللہ نے خطبہ استقبالیہ کے دوران مہمان خصوصی ، چیمپئن شپ میں حصہ لینے والے گالفرز اور اسپانسرزکا شکریہ ادا کیا۔ اسٹیشن کمانڈر(نیوی) لاہور، نے کہا کہ پاک بحریہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ ملک میں کھیل کہ صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ خصوصاً گالف کے فروغ میں صف اول کا کردار ادا کر رہی ہے۔ اختتامی تقریب میں سول اور عسکری شخصیات اور گالفرز کی بڑی تعداد شریک تھی۔