راجر فیڈرر نے 10 ویں مرتبہ سوئس انڈورز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

205
بیسل: سوئٹزر لینڈ کے عالمی شہرت یافتہ ٹینس اسٹار راجر فیڈرر کے 10 ویں مرتبہ سوئس انڈورز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد مختلف انداز
بیسل: سوئٹزر لینڈ کے عالمی شہرت یافتہ ٹینس اسٹار راجر فیڈرر کے 10 ویں مرتبہ سوئس انڈورز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد مختلف انداز

بیسل (جسارت نیوز) سوئٹزرلینڈ کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس ا سٹار اور عالمی نمبر3 راجر فیڈرر نے ریکارڈ10ویں مرتبہ سوئس انڈورز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا، انہوں نے فائنل میں آسٹریلوی حریف کھلاڑی ایلکس ڈی مینار کو شکست دیکر10ویں مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا، 38 سالہ راجر فیڈرر کا یہ چوتھا بڑا اے ٹی پی ٹائٹل ہے جبکہ مجموعی طور پر انہوں نے 103 واں ایونٹ جیتا۔ انہوں نے 157 ویں اے ٹی پی ایونٹ کے فائنل میں حصہ لیا، سوئٹزرلینڈ میں اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز فائنل میچ میں سوئس ا سٹار اور سب سے زیادہ 20 گرینڈ سلام چیمپئن راجر فیڈرر نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے آسٹریلوی حریف کھلاڑی ایلکس ڈی مینار کو ا سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-2 سے ہرا ٹورنامنٹ جیت لیا۔ راجر فیڈرر نے ایک گھنٹہ اور8 منٹس میں حریف آسٹریلوی ٹینس کھلاڑی کو مات دی۔ اس فتح کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے راجر فیڈرر نے کہا کہ وہ اپنی اس کامیابی پر بہت خوش ہیں اور مستقبل میں بھی اپنی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مزید فتوحات حاصل کریں گے۔