لیویز پر حملہ، جے یوآئی کی ذیلی تنظیم انصاالاسلام کیخلاف مقدمہ درج

315

کوئٹہ (خبر ایجنسیاں) وزیرداخلہ بلوچستان نے کہا ہے کہ لیویزپرحملہ کرنے پرجے یوآئی(ف) کی ذیلی تنظیم انصاالاسلام کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمہ لیویز پر ہلہ بولنے اور اسلحہ چھیننے کی کوشش پر درج کیا گیا۔ مقدمے میں 250 ملزمان کونامزد کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان حکومت کی ہدایت پر تھانہ لیویز نے جمعیت علماء اسلام ف کی ذیلی تنظیم انصاالاسلام کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔وزیرداخلہ بلوچستان نے کہا کہ مقدمہ لیویز پر ہلہ بولنے اور اسلحہ چھیننے کی کوشش پر درج کیا گیا۔ مقدمے میں اسلحہ چھیننے اور ہلہ بولنے کی دفعات شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ انصارالاسلام کیخلاف مقدمہ لیویزتھانہ انچاج کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمے میں 250 ملزمان کونامزد کیا گیا ہے۔مقدمے میں انصارالاسلام کے کارندوں کے نام شامل کیے گئے۔واضح رہے معلوم ہوا ہے کہ آزادی مارچ کے دوران جے یوآئی ف کی ذیلی تنظیم انصارالاسلام نے بلوچستان میں لیویز فورس پر حملے کی کوشش کی۔ لیویز فورس نے پیشہ ورانہ تربیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مشتعل ہجوم کو ہوائی فائرنگ کرکے منتشر کیا۔
انصار الاسلام پر حملہ