ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر کا دورہ اسرائیل‘ نیتن یاہو سے ملاقات

419
مقبوضہ بیت المقدس: امریکی صدر ٹرمپ کے داماد اور معاون جیرڈ کشنر اسرائیلی وزیر اعظم سے ملاقات کررہے ہیں
مقبوضہ بیت المقدس: امریکی صدر ٹرمپ کے داماد اور معاون جیرڈ کشنر اسرائیلی وزیر اعظم سے ملاقات کررہے ہیں

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور معاون خصوصی برائے مشرق وسطیٰ جیرد کشنر نے دورئہ اسرئیل کے دوران مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے ملاقات کی۔ دوسری جانب اسرائیلی عبرانی اخبارہارٹز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ وزیر اعظم نیتن یاہو نے سمندر پار شہریوں کی امور کی وزارت بھی سنبھال لی ہے۔ واضح رہے کہ نیتن یاہو پہلے ہی وزارت عظمیٰ کے ساتھ دفاع، صحت، حکومتی امور اور لیبر کی وزارتیں سنبھالے ہوئے ہیں۔