نقطہ نظر

193

پانی کے شدید ترین بحران کے شکار غریب مزدور محنت کش
علاقہ مظفر آباد کالونی لانڈھی یوسی تھری ملیر، مزدور و محنت کش افراد پر مشتمل آبادی ہے جو کئی قومی حقوق میں سب سے اہم اور انسانی زندگی کی بقا کے لیے اہم ترین پانی جیسی عظیم نعمت سے گزشتہ سات سال سے بحران کے شکار اور عرصہ ڈیڑھ سال سے قطعی محروم ہے۔ محنت کش اگر دن کو ڈیوٹی سرانجام دیتے ہیں تو رات کو پانی کے متلاشی رہتے ہیں اور رات کو ڈیوٹی دینے والے دن میں سرگرداں رہتے ہیں جس کی وجہ سے صحت پر منفی اثر پڑنے کے ساتھ اشتعال بھی جنم پارہا ہے۔ کراچی میں پہلے واٹر ٹینکر مافیا مسئلہ تھا اور ہنوز ہے اب ایک اور نیا طریقہ مروج ہے کہ بااثر سیاسی افراد پرائیویٹ طریقہ سے پانی کی لائن حاصل کرکے اپنے پسندیدہ افراد کو کنکشن کی خاطر پیشگی بڑی رقم اور پانی مہیا کرنے کے لیے ماہوار کی بنیاد پر وصولی کرتے ہیں ان لائنوں میں ہفتہ میں سات دن اور 24 گھنٹے پانی جاری رہتا ہے اور سرکاری سطح پر پانی کی لائنوں میں خشکی اور بدبو کے علاوہ کچھ نہیں ہوتا۔ اپیل کی جاتی ہے کہ ’’کراچی واٹر بورڈ مینجمنٹ‘‘ کے منتظم اعلیٰ کا انتظام ایسے فرد کے ہاتھوں میں دیا جائے جو امانت و دیانت اور خاص و عام کی برابر کی سطح تک کے حقوق سے باخبر ہوں۔
بہادر خان، پرانا مظفر آباد کالونی لانڈھی، کراچی