سمندری طوفان کیار کراچی سے 750 کلومیٹر دور

922

=کراچی : بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان کیار کے باعث شہر میں تیز ہوائیں چلنا شروع ہوگئیں جبکہ طوفان سے ساحلی پٹی کے علاقے زیر آب آگئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سائیکلون کیار کے باعث آج تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے اور شمال مشرق سے 18 سے 27 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گرد آلود ہوائیں چل سکتی ہیں۔جبکہ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے37 سینٹی گریڈ تک اور کم سے کم درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،ہوا میں نمی کا تناسب 33فیصد ہے۔

دوسری جانب سمندری طوفان کیار  کے باعث رات گئے سمندر میں پانی  کی سطح بلند ہوئی ہے جس کے باعث ساحؒی علاقے ساحلی پٹی پر واقع علاقے زیر آب آگئے ہیں  ، ابراہیم حیدری کےعلاقے ریڑھی گوٹھ، لٹھ بستی اور چشتہ گوٹھ کے گھروں میں سمندری پانی داخل ہوگیا۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے طوفان کے سبب مچھیروں کو گہرے سمندرمیں نہ جانے کی ہدایت کی ہے۔

یاد رہے کہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب سے اٹھنےوالا سپر سائیکلون کیار شمال مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے اور  سمندری طوفان کا رخ اومان کی جانب ہے جو کراچی سے 750کلومیٹر دور ہے۔