جے یو آئی ف کے رہنما قاتلانہ حملے میں زخمی

1480

باجوڑ کی تحصیل ماموند میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے رہنما مفتی سلطان محمد قاتلانہ حملے میں زخمی ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  ڈی پی او ماموند پیر شہاب علی شاہ نے فائرنگ کے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ بدان میں برکلی مسجد کے قریب پیش آیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مفتی سلطان محمد کو 3 گولیاں لگی ہیں جنھیں طب امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ  ملزمان کی تلاش کیلئے پولیس کی جانب سے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔