جنگلات میں لگی آگ بےقابو،1لاکھ 80 ہزار افراد کی نقل مکانی

228

سینٹا روسا : امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں آگ بے قابو ہوگئی، 1لاکھ 80 ہزار افراد کو علاقہ خالی کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں ۔

کیلیفورنیا میں لگی جنگل کی آگ بے قابو ہوکر رہائشی علاقوں تک جاپہنچی ہے جس کے باعث شہر بھر میں  گورنر نے ریاستی ایمرجنسی نافذ کر دی ہے ۔

دوسری جانب کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ ،تیز ہواؤں کی وجہ سے پھیلتی جارہی ہے جس نے سیکڑوں گھروں کو لپیٹ میں لے لیا۔جس کے باعث 1 لاکھ 80 ہزار افراد کو گھروں سے نقل مکانی پر مجبور ہیں ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ آگ کی وجہ سے چہر میں بجلی کی سپلائی منقطع ہوگئی ہے ، اب تک 30 ہزار ایکڑ کا رقبہ جل کر خاک ہو چکا ہے۔

واضح رہے کہ  سال 2019 میں کیلیفورنیا کے جنگلات میں آگ لگنے کے 5 ہزار سے زائد واقعات ہوئے جس کے باعث اب تک 1 لاکھ 77 ہزار ایکڑجنگلات  جل کر خاکستر ہوگئے ہیں  جبکہ3 افراد ہلاک 15 افراد شدید زخمی ہوچکے ہیں ۔