تاجروں کا ملک بھر میں دو روزہ ہڑتال کا اعلان

277

آل پاکستان انجمن تاجران نے 29 اور 30 اکتوبر کوملک بھر میں  مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا .

صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ کاکہنا ہےکہ کہنا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) سے ہمارا ڈیڈ لاک ختم نہیں ہو سکا جس کے بعد ہم ملک بھر میں دو روزہ ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے .

اجمل بلوچ نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف سے سخت شرائط کے تحت معاہدے نے کاروبار کو تباہ کردیا ہے جبکہ حکومت کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ کاروبارنہیں چلےگا تو ٹیکس کہاں سے آئے گا .

اجمل بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ یکم جولائی سے ملک میں کاروبار کا پہیہ رک گیا ہے، چیئرمین ایف بی آرکہتے ہیں کہ فکسڈ ٹیکس لارہے ہیں اور 2 گھنٹے بعد بیان بدل لیتے ہیں۔

  انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں پہلے سے ہی اعلان کردہ تاریخوں 29 اور 30 اکتوبرکو مکمل شٹرڈاون ہڑتال کریں گے۔