نواز شریف کے پلیٹ لیٹس میں مزید کمی، حالت تشویشناک

388

سابق وزیراعظم نواز شریف کے پیلٹ لیٹس میں مزید کمی آگئی ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق نواز شریف کے پیلٹ لیٹس میں مزید کمی دیکھنے کو ملی ہے جس سے ان کی طبیعت مزید تشویش ناک اور غیر مستحکم ہوگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گردوں مین فنکشن بھی متاثر ہونے لگے ہیں۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم گزشتہ پانچ روز سے لاہور کی سروسز اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

گزشتہ روز نواز سریف کو دل کا دورہ بھی پڑا تھا جس کے باعث ان کی حالت مزید تشویش ناک ہوگئی تھی۔