سعد رفیق پیرول پر رہا

223

لاہور:مسلم لیگ(ن)کے رہنما اور سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو ڈپٹی کمشنر نے پیرول پر رہائی دے دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خواجہ سعد رفیق نےساس کے انتقال  پر جنازے میں شرکت کیلئےپیرول پر رہائی کے لیے درخواست دی تھی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پیرول پر رہائی دی جائے تاکہ نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کر سکوں۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے خواجہ سعد رفیق کی پیرول پر رہائی کی درخواست منظور کرلی،جس کے بعدڈپٹی کمشنر لاہور نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر خواجہ سعد رفیق کو پیرول پر رہا کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔