یورپ میں بڑھتا اسلامو فوبیا،مسلم ایتھلیٹ ریس کے دوران نااہل قرار

433

اوہایو: امریکہ میں مسلمان ایتھلیٹ کو حجاب پہننے کے باعث ریس کے دوران نا اہل قرار دے کر باہر کردیا ۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست اوہایو میں 16 سالہ مسلم  ایتھلیٹ نورابوکارام کوحجاب پہن کر ریس میں ڈورنے پر انتظامیہ نے انہیں  ریس سے باہرکردیا  ۔

نورابوکارام  کا کہنا ہے کہ ریس انتظامیہ نے موقف اختیار کیا کہ ریس  کے دوران حجاب پہنا  ریس کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔ایتھلیٹ نے اپنی سوشل میڈیا  ویب سائٹ فیس بک پر ایک پوسٹ  کے ذریعے بتایا کہ  ضلعی سطح پر مقابلوں میں ان کے حجاب کو کبھی بھی اتنا سنجیدہ  مسئلہ نہیں بنایا گیا  جبکہ وہ  اسکول میں اپنی  ٹیم کی نمائندگی کرتی آرہی ہیں۔

ایتھلیٹ نور کا  کہنا تھا کہ   ریس میں 5 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کہ بعد انکی جب نظر اسکور بورڈ پر پڑی تو وہ یہ دیکھ کرہکا بکا رہ گئیں کہ اسکور بورڈ پر ان کا نام ہی موجود نہیں تھا۔

نور نے موقف اپنایا کہ انہیں ساتھی کھلاڑیوں نے آگاہ کیا کہ لباس کے باعث ان کو نااہل  قرار دے دیاگیا ہے۔

سولہ سالہ نور کا کہنا ہےکہ اسکول ایتھلیٹک ایسوسی ایشن نے انہیں  اس معاملے پرنظر ثانی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل فرانس کے صدر نے درس گاہوں میں پڑھنے والی طلا لبات کےحجاب پہنے کےخلاف  نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے تھاکہ تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے طالب علموں پرحجاب پہنے پر پابندی عائد کی جاتی ہے جبکہ دیگر خواتین جو مختلف کاموں میں سرگرم ہیں ان پر کسی قسم کا قانون لاگو نہیں ہوتا۔