بھارت میں مسلمان لڑکے کے ساتھ افسوسناک واقعہ

418

نئی دہلی: بھارت کی جنوبی ریاست تلنگانا میں ایک ہندوں نے مسلمان ڈیلیوری بوائے سے کھانا وصول کرنے سے انکار کردیا۔

ریاستی دارالحکومت حیدرآباد میں ایک آن لائن  فوڈ پلیٹ کمپنی پر صارف نے اپنا آرڈر بک کروایا ، جب ڈیلیوری بوائے مطلوبہ پتہ پر کھانا لے کر پہنچا تو صارف نے صرف اس بنیاد پر کھانا لینے سے صارف انکار کر دیاکہ ڈیلیور کرنے والے لڑکا مسلمان تھا۔

ڈیلیوری بوائے مدثر نے سارا معاملہ  مالک کو بتایا جس پرکمپنی نے صارف اجے کمار کے خلاف مقامی تھانے میں مقدمہ درج کروادیا۔شکایت کنندہ مدثر کی مدعیت میں درج کیے گئے مقدمے میں انڈین پینل کوڈ کے متعلقہ سیکشن کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔