ڈی آئی خان میں دھماکہ، تین پولیس اہلکار زخمی

406
File photo

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں پولیس کی موبائل کے قریب دھماکے سے تین ایلیٹ پولیس کے اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکہ کلاچی میں ہتھالہ روڈ پر ہوا جہاں ایلیٹ پولیس کی موبائل کھڑی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بم سڑک کنارت نصب تھا۔ دھماکے سے پولیس موبائل کو نقصان پہنچا ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں اب تک تین اہلکار زخمی ہوئے ہیں جہیں سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔