چلی میں حکومت مخالف مظاہرے،توڑ پھوڑ کے واقعات، نظام رندگی مفلوج

486

جنوبی امریکی ملک چلی میں حکومت کی جانب سے معاشی اصلاحات کے پیکج کے باوجود عوامی مظاہرے جاری ہیں،پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں توڑ پھوڑ ہوئی جس میں ہزاروں  لوگ زخمی گئے۔

چلی میں گزشتہ روز عام ہڑتال رہی اورمظاہرین نے دارالحکومت سانتیاگو کی سڑکوں پر مارچ کیا۔

واضح رہے کہ مہنگائی ، طبقاتی نظام کے خلاف عوام شدید غم وغصے کا شکار ہے، چلی میں مظاہروں کا نہ رکنے والا سلسلہ ایک ہفتے سےجاری ہے۔

دوسری جانب احتجاج اور ہڑتالوں کے باعث ملک مفلوج ہو کررہ گیا ہے اورمختلف ہنگاموں ومظاہروں میں اب تک18 لوگ مارے جاچکے ہیں۔