لبنان: مظاہرین نے خیمے نصب کر دیے‘ مذاکرات کی پیشکش مسترد

618
بیروت: مظاہرین اور حزب اللہ کے حامیوں میں تصادم ہورہا ہے
بیروت: مظاہرین اور حزب اللہ کے حامیوں میں تصادم ہورہا ہے

بیروت (انٹرنیشنل ڈیسک) لبنان نے مظاہرین نے حکومت کی جانب سے مذاکرات کی پیش کش ٹھکراکر احتجاج پر کمر کس لی۔ مظاہرین نے لمبے عرصے تک احتجاج کرنے کے لیے دارالحکومت کی سڑکوں پر خیمے نصب کردیے۔ جمعہ کے روز شہر بھر میں بینک اور تعلیمی ادارے بند رہے۔ مظاہرین نے بیروت اور صیدا کو ملانے والی شاہراہ کو بھی بند کر کے ٹائرجلانے کی کوشش کی،تاہم فوج نے مداخلات کر کے شاہراہ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا۔ دوسری جانب لبنان میں سعودی سفیر ولید بخاری نے تصدیق کی ہے کہ مظاہروں کے بعد سے رفیق حریری ہوائی اڈے کے راستے 2ہزار سے زائد سعودی شہری وطن واپس لوٹ گئے۔ گزشتہ روز بھی سعودی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کو متنبہ کیا کہ وہ مظاہروں کے مقامات سے دور رہیں،جب کہ بیروت جانے والے شہریوں کو بھی احتیاط کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔