میٹرو اور اسٹار فارم میں بے روزگاری کے خاتمے کے لیے شراکت داری

469
میٹرو پاکستان اور اسٹار فارم کے پی ایس ڈی ایف کے اشتراک سے تربیتی پروگرام کے شرکاء کا گروپ
میٹرو پاکستان اور اسٹار فارم کے پی ایس ڈی ایف کے اشتراک سے تربیتی پروگرام کے شرکاء کا گروپ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان میںبے روزگار ی کے خاتمے اور روزگار کے نئے مواقعوںکی فراہمی کیلئے میٹرو پاکستان اور اسٹار فارم نے پی ایس ڈی ایف کے اشتراک سے ایک تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا جس کا مقصد روزگار کے متلاشی انٹر پاس نوجوانوںکو تربیت فراہم کرنا تھا۔اس ضمن میںریٹیل سیلز ایسوسی ایٹس ٹریننگ پروگرام کے پہلے بیج کی گریجویشن تقریب لاہور میںمیٹرو پاکستان کے ہیڈ آفس میںمنعقد ہوئی۔زیادہ تر امیدوار وںمطلوبہ نوکری کے اعتبار سے بنیادی مہارت نہیںرکھتے ہیںیا انہیںیہ علم نہیںہوتا کہ کس طرح سے انٹرویو کی تیاری اور اسے پاس کرنا ہے ،معلومات کی اس کمی اور بے روزگار کی اصل وجہ کی جانب کم توجہ دینے کو اس سے قبل حل کرنے کی کوشش نہیںکی گئی ہے ۔اسٹار فارم کے سی او او ذیشان نے اس موقع پر تمام شرکاء اور مہمانوں کو باضابطہ طور پر خوش آمدید کہا۔فاؤنڈیشن فار یوتھ ایمپلائمنٹ پاکستان کی کنٹری ڈائریکٹر مس صدف نے شرکاء کی حوصلہ افزائی کی اور انہیںان کی ذندگیوں میں آنے والے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مفید مشورے بھی دیئے، میٹرو پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر Marek Minkiewicz,نے اس موقع پر متعلقہ انڈسٹری میںاپنے وسیع تجربے کی بنیاد پر ریٹیل سیلز ایسوسی ایٹ سے متعلق اپنی درکار مطلوبہ ضروریات شیئر کیں،پنجاب اسکل ڈیولپمنٹ فنڈ کے سی ای او جواد نے شرکاء سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔پہلے بیج کے گریجوئٹس اسحاق اور سعدیہ نے اس موقع پر مہمانوں کو اپنی اپنی زندگیوں اور تجربات سے متعلق بتایا اور یہ بھی بتایا کہ کس طرح سے اس تربیتی پروگرام نے ان کی ذندگیوںمیںایک انقلاب برپا کیا ۔اس موقع پر تمام شرکاء نے اس عزم کا بھی بھرپور اعادہ کیا کہ وہ اگلے دن ہونے والے انٹرویوز میں کامیاب ہوجائیں گے۔