مفتی رفیع عثمانی کی طلباء کو سیاست سے دو ر رہنے کی تلقین

1818

مفتی محمد رفیع عثمانی نے طلباء کوتلقین کرتے ہوئے سیاست سے  دور رہنے کی ہدایت کی اور کہا کہ طلبا ءکا کام سیاست میں لگنا نہیں بلکہ اس سے دور رہنا چاہیے۔

مفتی اعظم پاکستان مولانا محمد رفیع عثمانی نے کہا کہ  عالم دین بننے کےلیے یہ بھی ایک شرط ہے  کہ طلبا ءسیا ست سے دور رہیں،طلباءسیاست کریں گے توطلب علمی نہیں رہتی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری طرف سے باربارطلبا ءکو تلقین کی جاتی ہے کہ جلسے جلوس میں جانے سے طلباء کی تربیت میں نقصان ہوتا ہے، طلباءخود کو عملی سیاست سے دور رکھیں ،مدرسے میں پڑھیں اور پڑھائیں،طلبا ءکویکسوئی میں رہنا چاہیے،جلسے جلوس سے اپنے آپ کوالگ رکھیں۔

مفتی اعظم نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ طلباءاگر جلسے جلوس میں گئے،وہاں زخمی ہوگئے تو کیا ہوگا؟ طلباء کےماں باپنے نے بھروسہ کرکے ہمیں سپرد کیا۔