احتجاجی مظاہرین نے مذاکرات پیشکش کومسترد کردیا

216

=بیروت: لبنان میں احتجاجی مظاہرین نے صدر مائیکل عون کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کومسترد کرتے ہوئے مسعفی ٰ ہونے کا مطالبہ کردیا ۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق لبنانی صدر مائیکل عون نے کہا کہ ہم مظاہرین سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں ، احتجاج لبنان کی معیشت کوکھا چکاہے ۔

قوم سے خطاب میں لبنانی صدر نے ملک میں نئی قانون سازی اور کرپشن کے خاتمے کیلئےحکومت میں ردو بدل کا بھی اعادہ کیا ہے۔

دوسری جانب عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مظاہرین نے صدر مائیکل عون کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہےکہ صدر کی پیشکش لوگوں کی ضروریات پر پورا نہیں کرتی اور ان کا خطاب لوگوں کی توقعات کے عین مطابق نہیں ہے۔

واضح رہے کہ لبنان میں معاشی بحران کے بعد مظاہرین گزشتہ 8 روز سے احتجاج کررہے ہیں، مظاہرین نے حکومت پر کرپشن اور دوستوں کو نوازنے کا الزام لگایا ہےجس کی بناء پر وہ حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کررہے ہیں۔