پی ایس ایل 2020 :مقامی کھلاڑیوں کی کٹیگریز میں ڈرافٹننگ عمل مکمل

599

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کیلئے  مقامی کھلاڑیوں کی کٹیگریز میں ڈرافٹننگ عمل مکمل کرلیا۔

پی سی بی نے قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، عماد وسیم، حسن علی اور شاداب خان سمیت 14 مقامی کرکٹرز کو  پلاٹینم کٹیگری میں شامل کیا گیا ہے جبکہ امام الحق، حارث سہیل اور آصف علی سمیت دیگر کھلاڑیوں کا شمار ڈائمنڈ کٹیگری میں کیا گیا ہے۔

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں کی بنیادی کٹیگری گولڈ مقرر کی گئی ہے۔

کھلاڑیوں کی کٹیگریز کی ڈرافٹننگ میں کےعمل میں تمام فرنچائزز کے ایک ایک نمائندے نے ووٹنگ میں حصہ لیا۔

واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے نئے قوانین کے مطابق ہر ٹیم گذشتہ ایڈیشن میں شامل زیادہ سے زیادہ 8 کھلاڑیوں کو آئندہ ایڈیشن کیلئے برقرار رکھ سکتی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو پاکستان کرکٹ بورڈ وسیم خان کا کہنا تھا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے تمام  34 میچز پاکستان میں ہوں گے، پی ایس ایل کا شمار دنیا کی بہترین ٹی20 لیگز میں ہوتا ہے۔

وسیم خان نے امید ظاہر کی کہ آئندہ سال فروری سے شروع ہونے والے ایونٹ میں مداحوں کو دنیا بھر کے بہترین کرکٹرز ایکشن میں دکھائی دیں گے۔