خاتون نے بنا سر والے بچے کو جنم دے دیا

365

پر تگال میں خاتون نے بغیرسر والے بچے کو جنم دے دیا تو ڈاکٹرز حیران رہ گئے اورکام کرنے سے انکار کردیا ۔

والدین کی شکایت پر میڈیکل ایسوسی ایشن کی انضباطی کمیٹی نےڈاکٹر کو 6 ماہ کیلئے معطل کر دیاہے جبکہ قانونی کارروائی کا عمل بھی تیز کردیا گیا ہے ۔

بغیر سَربچے کی پیدائش کا معاملہ میڈیا میں آنے کے بعد عدالت کی جانب سے معاملے کی تحقیقات کرنے کا  فیصلہ کیا گیاہے ۔

پرتگال کی میڈیکل ایسوسی ایشن کی صدر الیکژنڈر ویلینٹیم لورینزو نے کہا ہے کہ ڈاکٹر کی جانب سے غفلت برتنے کے ثبوت ملے ہیں، انہیں اس کی کڑی سزا دی جائے گی ۔

غیر ملکی میڈیاکا کہنا ہے کہ  7 اکتوبرکو ساؤ برنارڈواسپتال میں خاتون نے بچے کو جنم دیا، بچے کی آنکھیں، ناک اور دماغ کا کچھ حصہ نہیں تھا۔ اس کے علاوہ کئی دیگر نقائص بھی موجود تھے۔ خاتون کے حمل کے دوران دیکھ بحال کرنے والے ڈاکٹر نے پیٹ میں موجود بچے کے نقائص کے بارے میں کسی قسم کی جان کاری حاصل نہیں کی یا نہیں دی جس کی بناء پر اسے کام سے روک دیا گیا ہے۔

میڈیا ررپورٹس میں کہا جاہا ہے کہ اس کیس میں ڈاکٹر کا معطل کرنا ضروری تھا کیونکہ اس کے نتیجے میں حاملہ خاتون کی شکایت کا الزالہ کرنا اور ڈاکٹروں کی ساکھ کو بچانا ہے۔

دوسری جانب والدین کا کہنا ہے کہ حمل کے 6 ماہ کے بعد جب ڈاکٹر سے کہا گیا کہ وہ بچے کے بارے میں تفصیلی جانچ  کرے تو اس نے بغیر کسی علاج معالجے یا دیکھ بحال کے انہیں بچے کے تندرست ہونے کی یقین دہانی کرائی۔

واقعے کے رونما ہونے کے بعد سے پرتگال سمیت دنیا بھرمیں لوگ ہل کر رہ گئے ہیں ۔