نواز ،زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت اور چئیرمین نیب بھی ذمے دار ہوں گے ،بلاول

75
مٹھی: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری تھرکول منصوبے کے بلاک ون کا دورہ کررہے ہیں
مٹھی: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری تھرکول منصوبے کے بلاک ون کا دورہ کررہے ہیں

اسلام آباد ( آن لائن )پیپلزپا رٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ اگر آصف زرداری اور میاں نواز شریف کو کچھ ہوا تو ذمے دار حکومت ہوگی،کیا عمران خان کے بیان ’’کسی کو چھوڑوں گا نہیں ‘‘ کا مطلب آصف زرداری اور میاں نوازشریف کی زندگیوں سے کھیلنا تھا؟۔چیئرمین نیب بھی بری الذمہ نہیں ہوں گے ۔سما جی رابطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پرپیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی علالت کی خبروں  کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں محسوس کرسکتا ہوں کہ نواز شریف کی دوران قید علالت سے اہل خانہ کس تکلیف سے گزررہے ہوں گے، آصف زرداری اور نواز شریف احتساب کے نام پر انتقام کا نشانہ بنائے گئے ہیں، میں دعاگو ہوں کہ خدا میاں نواز شریف کو جلد مکمل صحت یابی دے۔انہو ں نے کہاکہ اپوزیشن رہنماؤں کو صرف سیاسی انتقام کے لیے اذیتیں دی جارہی ہیں، آصف زرداری اور نواز شریف کا قصور صرف یہ ہے کہ وہ عوام دشمن حکومت کے خلاف ہیں، انسانیت کی بات کرنے والے عمران خان کے دل میں انسانیت نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ کیا عمران خان کے بیان ’’کسی کو چھوڑوں گا نہیں‘‘ کا مطلب آصف زرداری اور میاں نوازشریف کی زندگیوں سے کھیلنا تھا؟۔
بلاول