حکومت کیخلاف بولنا ہر کسی کا آئینی اور جمہوری حق ہے، محمود اچکزئی

111

کوئٹہ (آن لائن )پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان ا چکزئی نے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف بولنا ہر کسی کا آئینی اور جمہوری حق ہے، ملک خطرناک حالات سے گزررہا ہے، تمام جمہوری قوتوں کو اکھٹا ہونا ہوگا، موجودہ حکومت کو جانا ہوگا ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے کوئٹہ پریس
کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔محمود خان ا چکزئی نے کہا کہ ملک میں عجیب صورتحال بنتی جارہی ہے ایسے حالات میں ہمیں انتہائی اتحاد سے کام لینا ہوگا ۔ چیئر مین سینیٹ بھی کرپشن کے معاملے پر بول رہا ہے سینیٹ انتخابات اور چیئر مین سینیٹ کے مسئلے پر جو کچھ ہوا ہے وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے ۔ریاست اور حکومت میں فرق ہوتا ہے ۔ریاست مقدس ہوتی ہے اور اس کو پالنا اور ان کی اداروں کو ساتھ دینا ہر شہری کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کو چلانے کے لیے سوشل کنٹریکٹ یعنی آئین ہوتا ہے آئین کا غذ کاٹکڑا نہیں بلکہ کتا ب ہوتا ہے ایک جمہوری کارکن اور محب وطن کا حق بنتا ہے کہ وہ بات کرسکتے ہیں کہ ہر ادارہ اپنے حدود میں رہ کر کام کرے اور جو ادارہ اپنے حدود سے نکل رہا ہے اس ادارے کو خبردار کرسکتے ہیں کیونکہ یہ ریاست بچانے کا ہے بگاڑنے کا نہیں ریاست تمام پالیسیوں کا مرکز ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے یہاں کچھ لوگ سمجھتے ہیں اگر حکومت پر تنقید کرتے تو وہ یہ سمجھتے ہیں یہ شاید ریاست کے خلاف بول رہا ہے میں سمجھتا ہوں کے حکومت کے خلاف بولنا ہر کسی کا جمہوری حق ہے۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ اگر تمام ادارے اپنے حدود میں رہ کر کام کرے تو یہ ملک اور جمہوریت کی مضبوطی میں کردار ادا کرسکتا ہے مگر یہاں پر ہرادارہ اپنے حدود سے تجاوز کر کے ملک کو بحرانوں میں دھکیلتا ہے۔ ہم نے ہمیشہ جمہوریت کی بالادستی کی بات کی ہے۔
محمود اچزکئی