جیکب آباد ،تیاریاں مکمل:لیاقت بلوچ کی قیادت میں جہاد کشمیر مارچ آج ہوگا

101
جیکب آباد: جے آئی یوتھ کے تحت جہاد کشمیر مارچ کے سلسلے میں موٹر سائیکل ریلی نکالی جارہی ہے
جیکب آباد: جے آئی یوتھ کے تحت جہاد کشمیر مارچ کے سلسلے میں موٹر سائیکل ریلی نکالی جارہی ہے

جیکب آباد(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی کے تحت آج سہ پہر3 بجے ٹکنڈو باغ تا حبیب چوک نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کی قیادت میں ’’جہادکشمیر مارچ‘‘ہوگا۔جس میں ہزاروں کی تعداد میں مرد وخواتین ، بچے،بوڑھے اور جوان شرکت کرکے کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف اور کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کریں گے۔ اس موقع پر مرکزی نائب امیراسداللہ بھٹو ،صوبائی امیر محمد حسین محنتی، نائب امرا حافظ نصراللہ عزیز، پروفیسر نظام الدین میمن، قیم صوبہ کاشف سعید شیخ،عبدالحفیظ بجارانی ودیگر ذمے داران بھی خطاب کریں گے۔ کشمیر مارچ کے سلسلے میں جیکب آباد میں تیاریوں کو آخری شکل دیدی گئی ہے، مارچ کے راستے سمیت شہر بھر میں اس حوالے سے پوسٹرز،پینا فلیکس اور بینرز لگادیے گئے ہیں جبکہ نوجوانوں نے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل ریلیاں بھی نکالی ہیں، ضلعی امیر حاجی دیدار علی لاشاری نے عوام سے مارچ میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔
جہاد کشمیر مارچ