حیدرآباد بورڈ کے تحت ا سپورٹس ورکنگ کمیٹی کی سالانہ تقریب کا انعقاد

144
تعلیمی بورڈ حیدرآبادمیں اسپورٹس ورکنگ کمیٹی کے تحت سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں نیٹ بال کی فاتح ٹیم کامہمان خصوصی کے ساتھ گروپ فوٹو
تعلیمی بورڈ حیدرآبادمیں اسپورٹس ورکنگ کمیٹی کے تحت سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں نیٹ بال کی فاتح ٹیم کامہمان خصوصی کے ساتھ گروپ فوٹو

حیدرآباد(جسارت نیوز )تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے زیر اہتمام اسپورٹس برانج و اسپورٹس ورکنگ کمیٹی کی نگرانی میں بوائز و گرلز انٹر ڈسٹرکٹ اسکولز و انٹر کالیجیٹ ٹورنامینٹس کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات و اسنادمنعقد کی گئی۔بورڈ آڈیٹوریم میں منعقدہ مذکورہ تقریب کے ابتدائی شیشن کے مہمان خصوصی چیئرمین تعلیمی بورڈ حیدرآباد ڈاکٹر محمد میمن تھے جبکہ انچارج سیکریٹری شاہنواز بھٹی اور ڈائریکٹر اسکولز حیدرآباد سید رسول بخش شاہ اعزازی مہمان تھے۔تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم اور خوش آمدیدی کلمات کے بعد دوسرے شیشن میں لیڈی اسپورٹس آفیسر شاہدہ شیخ و اسپورٹس ورکنگ کمیٹی کے ممبران پرویز احمد شیخ، خرم رفیع صدیقی،عائشہ رزاق آرائیں، الیاس بھٹی، ممتاز کھیرو اور سپرنٹینڈنٹ اسپورٹس برانچ ذوالفقار قریشی کی کووآرڈینیشن میں انچارج سیکریٹری بورڈ شاہنواز بھٹی، کنٹرولر ایگزامینیشن مسرور احمد زئی،لیڈی کائونسلر مسز معراج النساء￿ ،ڈائریکٹوریٹ آف کالج و اسکولز ایجوکیشن حیدرآباد کے آفیسرز پروفیسر امتیاز ابڑو, پروفیسر پیر غلام رسول، غلام مرتضی چانڈیو، مظہر گبول نے کامیاب ٹیموں میں انعامات اور کھلاڑیوں میں انفرادی شیلڈز و اسناد تقسیم کیں۔ اس موقع پر مختلف ایونٹس کو شاندار انداز میں منعقد کرنے پر گورنمنٹ شاہ لطیف گرلز کالج لطیف آباد،گورنمینٹ بوائز ڈگری کالج کوٹری اورگورنمینٹ ڈگری کالج و پوسٹ گریجویٹ سینٹر لطیف آباد کے ڈائریکٹرز فزیکل ایجوکیشن عائشہ رزاق آرائیں(نیٹ بال)، پرویز احمد شیخ(والی بال)موجود تھے۔