نادرن نے سیکنڈ الیون نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ جیت لیا

285
کراچی : قومی ٹی ٹوئنٹی کپ سیکنڈ الیون کی فاتح ٹیم ناردرن کا ٹرافی کے ساتھ گروپ فوٹو
کراچی : قومی ٹی ٹوئنٹی کپ سیکنڈ الیون کی فاتح ٹیم ناردرن کا ٹرافی کے ساتھ گروپ فوٹو

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ناردرن نے سدرن پنجاب کو 40رنز سے شکست دے کر سیکنڈالیون نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ جیت لیا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ناردرن نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔ جواب میں سدرن پنجاب کی پوری ٹیم 156 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ اس سے قبل سدرن پنجاب کے کپتان نوید یاسین نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ حسن رضا اور ذیشان ملک پر مشتمل اوپننگ جوڑی نے ناردرن کو 43 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے میدان میں آنے والے شعیب احمد منہاس نے 45 گیندوں پر 4 چوکوں اور 3 چھکوں کی بدولت 68 رنز کی اننگز کھیل کر میچ میں ناردرن کی پوزیشن مستحکم کردی۔ اختتامی اوورز میں وکٹ کیپر بیٹسمین جمال انور نے 21 گیندوں پر 40 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر ٹیم کا مجموعہ 196 تک پہنچانے میں مدد دی۔ ناردرن نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔ سدرن پنجاب کی جانب سے اسپنر ذوالفقار بابر نے 28 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔197 رنز کے تعاقب میں خیبرپختونخوا کی جانب سے اننگز کا آغاز تو متاثرکن رہا تاہم ذیشان اشرف اور مختار احمد پر مشتمل اوپننگ جوڑی کے پویلین واپس لوٹتے ہی سدرن پنجاب کی بیٹنگ لائن اپ ڈگمگا گئی اور پوری ٹیم17.5 اوورز میں 156 رنز پر آوٹ ہوگئی۔ ذیشان اشرف اور مختار احمد نے پہلی وکٹ کے لیے85 رنز جوڑے۔مڈل آرڈر کی ناکامی کے باعث اوپنر ذیشان اشرف کی 26 گیندوں پر 61 رنز کی جارحانہ اننگز بھی ٹیم کو فتح نہ دلاسکی۔اوپنر کی اننگز میں 8 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ ناردرن کے اسپنر اسامہ میر نے 28 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ فاسٹ بولر سلمان ارشاد اور نعمان علی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔جارحانہ اننگز کھیلنے پرفاتح ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین جمال انور کو مین آف دی فائنل میچ کا انعام دیا گیا۔ 10وکٹیں اور 160 رنز بنانے پرناردرن کیا ۔ آل رائونڈر نعمان علی کو ایونٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ ایونٹ میں13،13 وکٹیں حاصل کرنے والے سنٹرل پنجاب کیاسپنر رضا علی ڈاراور سدرن پنجاب کے محمد عمران نے مشترکہ طور پر بہترین بولرجبکہ395 رنز بنانے والے سدرن پنجاب کے اوپنر ذیشان اشرف نے ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹسمین کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔سنٹرل پنجاب کی جناب سے محمد اخلاق اور سدرن پنجاب کے مقبول احمد کومشترکہ طورپرٹورنامنٹ کے بہترین وکٹ کیپر کا ایوارڈ دیا گیا۔