روسی فوجی کی اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ، 8 ہلاک

209

روسی فوجی نے اپنے ہی ساتھیوں پر اندھادھند فائرنگ کرکے8 اہلکاروں کو ہلاک جبکہ 2 کو زخمی کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ روسی شہر چیتا کے مضامفات میں واقع گورنی گاؤںمیں قائم فوجی چھاؤنی میں مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجکر 15 منٹ پر پیش آیا۔ روسی فوجی رامیل شمسدینو نے ذہنی دباؤ اور گھریلو مسائل کی وجہ سے اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 8 اہلکار ہلاک جب کہ دو شدید زخمی ہوگئے۔

ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی فوجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ حملہ آور اہلکار کو حراست میں لےکر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ واقعہ کی تحقیقات کیلئےنائب وزیردفاع کی سربراہی میں اعلیٰ تحقیقاتی کمیشن قائم کیا گیا ہے

روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں دو آفیسر بھی شامل ہیں۔