سوئنگ کے سلطان اب پولیو کو “بولڈ” کریں گے

452

لیجنڈ کرکٹر اورسوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کو انسداد پولیو کے عالمی دن کے موقع پر انسداد پولیو کا سفیر مقرر کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی یوم انسداد پولیو کے حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں وسیم اکرم اورکوآرڈینٹر پاکستان پولیو پروگرام نےمعاہدے پردستخط کیے۔

اس موقع پر سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ بچوں کو پولیو وائرس سے محفوظ رہنے کا حق ہے اورتمام پاکستانی پولیو کو ہرانے میں ہمارا ساتھ دیں۔

انہوں نے کہا کہ انسداد پولیوکے دو قطرے ہی پولیو سےبچاؤکا ذریعہ ہیں  اورپولیو کے خلاف جیت ہماری ہی ہوگی۔