امریکا نے پاکستان میں 100 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا

702

امریکا نے پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں 100 ملین ڈالرز سرمایہ کاری کا اعلان کردیا ہے۔

سیاحت کے لیے فروغ کے لیے امریکی سیاحتی وفد نے وفاقی وزیر کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور سے جس میں گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال اور وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی بھی شریک تھے۔

ملاقات میں امریکی وفد کی جانب سے پاکستان میں سیاحت کے شبعے کے لیے 100 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فیصلے کے مطابق امریکا اسکردو سمیت گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں سیاحتی مراکز قائم کرنے کے لیے سرمایہ کاری کرے گا۔

امریکی وفد کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور صدر ٹرمپ کے درمیان حالیہ ملاقاتوں کے بعد سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے۔

ملاقات کے موقع پر وفاقی وزیر نے امریکی وفد کو سرمایہ کاری کے ممکنہ مواقعوں پر بریفنگ دی جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ حکومت نے گلگت بلتستان میں غیرملکی سیاحوں کے لیے این او سی کی شرط ختم کردی ہے۔

علی امین گنڈا پور نے مزید بتایا ہے کہ گلگت بلتستان کو آزاد کشمیر سے ملانے کے لیے ایشین بینک کی مدد سے شاہراہ تعمیر کریں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ حکومت نے اسکردو ایئرپورٹ کو عالمی طرز پر قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔