ٹک ٹاک اسٹار نے وائرل ویڈیو  پر خاموشی توڑ دی

1267

اسلام آباد: ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے متنازع اور وائرل ویڈیو پرخاموشی توڑ دی۔

حریم شاہ نے نجی میڈیا چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ‘میں نے کہا مجھے شاہ محمود قریشی سے ملنا ہے ، مجھے وزیر خارجہ سے ذاتی کام تھا اور اس لیے میں اُن سے ملنے گئی تھی’۔

حریم شاہ کاکہنا تھا کہ ‘میں نے دفتر خارجہ جانے کی کوئی درخواست نہیں دی، شناختی کارڈ چیک کر کے اندر جانے دیا گیا، اعلیٰ سرکاری دفتر کے سیکیورٹی افسر سے اجازت لینے کے بعد ہی اندر داخل ہوئی تھی جبکہ  مجھے ویڈیو بنانے پر مجھے کسی نے نہیں روکا’۔

ٹک ٹاک سے شہرت پانے والی اسٹار کا کہنا تھا کہ وہ پی ٹی آئی اور وزیراعظم عمران خان کی حمایتی ہیں اور پارٹی سے منسلک بھی ہیں۔ وہ سابق وزیر اعظم نوازشریف کے دور میں بھی میں وزیراعظم آفس میں آتی جاتی رہی ہیں ۔

دوسری جانب گزشتہ روز وائرل ہونے والی ویڈیو سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنی رہی ، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کہیں حریم کو مبارک باد دی گئی تو کہیں پاکستانی اداروں کی سیکورٹی پر سوالات کھٹرے کئے گئے ۔

https://twitter.com/rajpoot57/status/1187200579036221440?s=20

یاد رہے کہ گزشتہ روز حریم شاہ نے اعلیٰ سرکاری دفتر میں اپنی ویڈیو بنائی جس کے بیک گراؤنڈ میں گانا بھی ڈالا اور پھر اسے پوسٹ کردیا گیا تھا ۔ویڈیو میں دیکھا گیا کہ حریم شاہ وزیر خارجہ کی اجلاس کی صدارت کرنے والی کرسی پر بھی بیٹھی ہیں، انہوں نے کانفرنس روم دکھائے جہاں وزیر خارجہ کی اہم ملاقاتیں ہوتی ہیں۔

واضح رہے کہ میڈیا میں ویڈیو نشر ہونے کے بعد سے وزارت خارجہ شدید دباؤ کا شکارہے جبکہ واقع کی انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔