پاک اور بھارت کے مابین کرتارپور معاہدے پر دستخط کردیئے گئے

387

لاہور: کرتارپور راہداری کوسکھ یاتریوں کیلئے کھولنے پردستخط رکر دیئے گئے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کرتار پورراہداری معاہدےپردستخط کیے ، معاہدے کے تحت 5 ہزار سکھ یاتری روزانہ کی بنیاد پر پاکستان آسکیں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سکھ برادری بھارتی پاسپورٹ دکھا کر کرتارپورآسکیں گے جبکہ یاتری صرف گردوارہ صاحب تک جاسکیں گے۔سکھ یاتری پورا ہفتہ کرتار پور رہداری استعمال کر سکیں گے جبکہ  پاکستان کی جانب سے اس مد میں کوئی  اضافی فیس بھی وصول نہیں کی جائے گی۔یاتری صرف 20 ڈالرسروس چارجز کے عوض گردوارہ صاحب کا دیدار کرسکیں گے۔

پاک اور بھارت کے مابین کرتارپور معاہدے پر کیے دستخط

ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم  عمران خان کے وژن کے تحت کرتارپور راہداری معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں جس کا باقاعدہ افتتاح وزیراعظم 9 نومبر کو کریں گے۔