ایز آف ڈوئنگ بزنس رپورٹ: پاکستان کی پوزیشن میں نمایاں بہتری

583

عالمی بینک کی ایز آف ڈوئنگ بزنس انڈیکس میں پاکستان نے بھارت اور بنگلا دیش کو پیچھے چھوڑ دیا۔

ورلڈ بینک نے پاکستان کی ایز آف ڈوئنگ بزنس رپورٹ 2020 جاری کر دی گئی ہے جس میں نمایاں بہتری دیکھنے کو ملی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان نے کاروباری آسانیوں میں ایشیائی ممالک بھارت اور بنگلا دیش کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

کاروباری آسانیوں کے حوالے سے پاکستان کی رینکنگ 28 درجے بہتر ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کاروباری آسانیوں کی رینکنگ میں پاکستان 136 نمبر سے 108 پر آگیا ہے۔

واضح رہے کہ اس کاروباری آسانیوں سے متعلق فہرست میں نیوزی لینڈ پہلے، سنگاپور دوسرے جبکہ ہانگ کانگ تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔

ایز آف ڈوئنگ بزنس رینکنگ برائے 2019