ہراسانی اسکینڈل‘بلوچستان پارلیمانی کمیٹی کے اراکین آج جامعہ بلوچستان کا دورہ کریں گے

124

کو ئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی کے ارکان ہراسانی اسکینڈل کے حوالے سے آج جامعہ بلوچستان کا دورہ کریں گے۔یونیورسٹی انتظامیہ نے اکیڈمک اور نان اکیڈمک انٹرنیز کی انٹرن شپ منسوخ کر دی۔جامعہ
بلوچستان ہراسانی اسکینڈل پر قائم صوبائی اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس چیئرپرسن ماہ جبیں شیراں کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کے ارکان ثنا بلوچ ، شکیلہ نوید دہوار ،میر اسد بلوچ ،دنیش کمار، سید احسان شاہ ، میر سلیم احمد کھوسہ ، سید فضل آغا ، نصراللہ زیرے اور ملک نعیم بازئی شریک ہوئے۔ کمیٹی اپنی رپورٹ مکمل کرنے کے بعد اسپیکر کو پیش کرے گی جبکہ سفارشات بلوچستان اسمبلی میں پیش کی جائیں گی۔
ہراسانی اسکینڈل