تیونس کے منتخب صدر پروفیسر قیس سعید نے حلف اٹھالیا

325
تیونس: نومنتخب صدر پروفیسر قیس سعید حلف اٹھا رہے اور پارلیمان سے خطاب کررہے ہیں
تیونس: نومنتخب صدر پروفیسر قیس سعید حلف اٹھا رہے اور پارلیمان سے خطاب کررہے ہیں

تیونس سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) تیونس کے منتخب صدرپروفیسر قیس سعید نے پارلیمان کے پہلے اجلاس میں اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ 13 اکتوبر کو صدارتی انتخابات کے دوسرے و حتمی مرحلے میں 61 سالہ قانون کے ریٹائرڈ پروفیسر قیس سعید نے اپنے حریف نبیل قروی کو واضح اکثریت سے شکست دی تھی۔ انہوں نے 72.71 فیصد ووٹ حاصل کیے، جس کے بعد نبیل قروی نے اپنی شکست تسلیم کرلی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ووٹ ڈالنے کی شرح 55 فیصد رہی۔ آزاد حیثیت سے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے والے پروفیسر قیس سعید جمہوریت اور اختیارات کی منتقلی کے حامی ہیں۔